اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نما ئندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اعلامیہ وزارت خزانہ کے مطابق کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے سرحدوں پر نظام جدید بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو سرمائے کی فراہمی رورکنا اجتماعی ذمہ داری ہے کرنسی ڈیٹا بیس اور مانیٹرنگ کیلئے سٹیٹ بنک کے قواعد پر عملدرآد کیا جائے کرنسی کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے بندرگاہوں پر موثر اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں ایف بی آر دفتر خارجہ وزارت داخلہ اور ایف آئی اے حکام فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ایف سی بلوچستان اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر شمشاد نے سی پیک جائزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ اجلاس میں سی پیک کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ سی پیک کے 22 منصوبوں پر 28 ارب ڈالر سے زیادہ فنڈنگ کی گئی سی پیک میں 8.2 ارب ڈالر سے کراچی تا پشاور ریلوے کو اپ گریڈ کریں گے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر میں تاخیر ہوئی سی پیک کے تحت 22.3 ارب ڈالر توانائی کے 15 منصوبوں پر خرچ ہوئے۔