قائم مقام صدر صادق سنجرانی سے آڈیٹر جنرل کی ملاقات‘ سالانہ رپورٹ پیش

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پارلیمنٹ ہا ئو س میں قائمقام صدر پاکستان محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کر کے انہیں سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش کر دی ، قائمقام صدر نے جاوید جہانگیر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ٹیم کے کرپشن کے خاتمے اور معاملات میں شفافیت لانے کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں ، ان اقدامات سے کرپشن کا خاتمہ، ملک کو اربوں روپے کے نقصان سے چھٹکارا ملے گا ۔ قائمقام صدر نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ٹیم کرپشن کے خاتمے اور معاملات میں شفافیت لانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے وہ قابل تعریف ہے انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ان اقدامات سے کرپشن کا نہ صرف خاتمہ ہوگا بلکہ ملک کو اربوں روپے کے نقصان سے بھی چھٹکارا ملے گا اور قومی خزانہ ترقیاتی منصوبوں پر صرف کرنے سے قومی اثاثوں میں اضافہ ہوگا۔ جاوید جہانگیر نے قائمقام صدر کو آگاہ کیا کہ موجودہ مالی سال میں ادارے نے 106 ارب روپے ریکور کیے ہیں اور قائمقام صدر کو یقین دلایا گیا کہ مالی معاملات اور منصوبہ جات کا مزید تفصیل سے جائزہ لیا جائے گاتاکہ معاملات میں زیادہ سے زیادہ شفافت لائی جا سکے اور اداروں کو صحیح سمت میں متحرک کیا جا سکے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...