لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر ٹویٹ کرنا مقابلے کے امتحان میں اول رہنے والے کشمیری مسلمان بیوروکریٹ کو مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی حکومت نے شاہ فیصل کیخلاف ریاستی حکومتی کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔ کٹھ پتلی مقبوضہ کشمیر حکومت نے شاہ فیصل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ واضح رہے کہ شاہ فیصل نے 22 اپریل کو اپنی ٹویٹ میں خواتین پر مجرمانہ حملوں کے حوالے سے مودی سرکار کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ شاہ جہاں آجکل سکالرشپ پر پڑھنے کیلئے چھٹیاں لیکر امریکہ گئے ہوئے ہیں، انہیں شوکاز نوٹس ای میل کے ذریعے بھجوایا گیا۔