گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) این اے 82کے ووٹروں نے سابق وفاقی وزیر کی تلاش گمشدگی کا بینر آویزاں کر دیا، بینر پر ’’ڈھونڈنے والے کو انعام اور اسکا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا‘‘ تحریر ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار و سابق وفاقی وزیر عثمان ابراہیم کی مبینہ تلاش گمشدگی کے متعلق حلقہ این اے 82کے ووٹروں نے بینر آویزاں کیا ہے جس پر تحریر ہے کہ ایک شخص جو اپنا نام عثمان ابراہیم بتاتا ہے، جس کی عمر 65سال، قد چھوٹا اور داڑھی رکھی ہوئی ہے جو الیکشن 2013ء جیتنے کے بعد سے لاپتہ ہے ، جس شخص کو ملے وہ اسے حلقے کی عوام کے پاس بھیج دیں ،ڈھونڈنے والے کو انعام اور اسکا نام صیغہ راز میں رکھا جائے۔
گوجرانوالہ: این اے 82کے ووٹروں نے سابق وفاقی بیرسٹر عثمان ابراہیم کی گمشدگی کا بینر آویزاں کر دیا
Jul 11, 2018