پاکپتن (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہاہے کہ 25 جولائی کو تحریک لبیک یارسول اللہ کو ووٹ دیں، اقتدار میں آکر حضور کی تعلیمات کو فروغ دیں گے،اب پاکستان کے تخت پر حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا دین آئے گا اسلام مخالف قوانین، نظریہ پاکستان مخالف بیانیہ دینے والے، چاروں اطراف اللہ اکبر کی آواز بند کرنے والے، کرپشن و دیگر قومی و ملی نقصان پہنچانے والے کرپٹ سیاست دانوں کا کڑا احتساب ہوگا،نظام مصطفی کا نفاذ وقت کی اشد ضرورت ہے، عوام لبیک یارسول اللہ کوووٹ دے کر کامیاب کروائیں، پاکستان میں پروٹوکول پر گھومنے والے شہباز شریف لندن میں پیدل دوڑیں لگا رہے تھے،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکپتن میں جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہ کے PP-192 سے امیدوارحاجی محمد اکرام کمبوہ، سید فیض الحسن فیضی شاہ، حاجی محمد اکرم،پی پی 191 سے امیدوارشیر محمد بھنڈارہ، سید خرم شاہ سمیت تحریک لبیک یارسول اللہ کے سینکڑوں کارکنان موجود تھے۔ 25 جولائی پاکستان میں لبیک یا رسول اللہ والوں کی فتح کا دن ہوگا۔، کرکٹ کے کھلاڑی کا سیاست میں کوئی کام نہیں، عمران خان ایک کرکٹ کھیلنے والا ہے، شریف برادران نے چوری کے سوا کچھ نہیں کیا۔قبل ازیں قائد کی آمد پر کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔خادم حسین رضوی کے جلسہ کے دوران سیکورٹی کے انتظامات سخت رہے۔
عوام تحریک لبیک یارسول اللہ کو ووٹ دیں، برسراقتدار آ کر اسلامی تعلیمات کو فروغ دیں گے: خادم رضوی
Jul 11, 2018