شالیمار: 7 سالہ بچے کا قاتل قاری احمد رضا گوجرانوالہ سے گرفتار، اعتراف جرم کرلیا

Jul 11, 2018

لاہور (سٹاف رپورٹر)شالیمار پولیس نے 7 سالہ بچے عبدالاحدولد فیصل کے قاتل قاری احمد رضا کو گرفتارکر لیا۔ تھانہ شالیمار کی حدود میں9 جولائی کو 7 سالہ بچے عبدلاحد کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے ایس پی سول لائنز محمد افضل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔ آپریشنز و انویسٹی گیشنز کی مشترکہ ریڈنگ ٹیم نے ملزم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے کہا کہ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیاہے۔

مزیدخبریں