ایم ایم اے کو اقتدار دیں ملک سے کرپشن ختم ہو جائے گی: فضل الرحمان

ڈیرہ اسما عیل خان ( نامہ نگار) متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم ایم اے کو حکومت دیں ملک سے کرپشن ختم ہوجائے گی، کسی این آر او، کسی دہشت گرد تنظیم، کسی آف شور میں ہمارا نام نہیں ہے، حق و باطل کی جنگ ماضی میں تیر، تلوار، توپ اور بندوق سے لڑی جاتی تھی اور آج ووٹ کی پرچی اسی مقصد کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے معروف سماجی شخصیت حافظ صفی اللہ کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا پوری قوم ایک بار پھر عام انتخابات کے ذریعے پاکستان کے لیئے اپنی قیادت کا چناو کر ے اس لحاظ سے یہ بہت اہم مرحلہ ہے ہمارا مقابلہ ان قوتوں سے ہیں جو پاکستان کا مذہبی تشخص ختم کرنا چاہتے ہیں اور ایسی سوچ کے مناظر آپ ماضی میں اسلام آباد کی ڈی چوک میں دیکھ چکے ہیں اور ہمیں سوچنا ہوگا کہ کہیں ہم غلطی سے ان لوگوں کو تو ووٹ نہیں دے رہے جو مغربی تہذیب کے نمائندے ہیں اس پر فخر کرتے ہیں اور خود کو روشن خیال اور ملا کو شدت پسند کہتے ہیں اور یہی نظریہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھا جب طائف کے وفد نے اس شرائط پر کلمہ پڑھنے پر آمادگی ظاہر کی کہ شراب، سود، زنا کی پابندی اورسود کا خاتمہ ہم نہیں کریں گے اور یہ ہمارے لئے جائز ہوگا مگر نبی کریمؐ نے ایسے لوگوں کو سختی سے مسترد کردیا، تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے نئی نسل کے مزاج، اخلاقیات کو جس انداز سے تباہ کیا وہ افسوسناک ہے مگر دینی قوتوں کا اتحاد مادر پدر آزاد اور نظریہ پاکستان سے متصادم نظریات کی حامل قوتوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، نوکری نہ لگنے، مسئلہ حل نہ ہونے پر احتجاج اور خفگی فطرتی ردعمل ہے مگر ووٹ ڈالتے وقت یہ معیار نہیں ہونا چاہیئے بلکہ دین اور اسلام کی سربلندی کو مدنظر رکھنا چاہیئے۔ اسلام آباد سے اپنے سٹاف رپورٹر کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی کارکنان خصوصاً تحریک انصاف کی خواتین کے خلاف ہرزہ سرائی غیر ذمہ دارانہ اور معیار سے گری ہوئی گفتگو ہے ایسی گفتگو ان کی پہچان بن چکی ہے فواد چودھری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے کرائے کے مولویوں نے حقیقتاً اخلاقیات کا خون کیا ہے ان کے کردار کے ہر پہلو سے منافقت، ابن الوقتی اور اقتدار کی ہوس چھلکتی ہے پی ٹی آئی رہنما نے کہا ختم نبوت کے معاملے پر بھی مولانا مسلسل جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...