اسلام آباد ( آئی این پی ) سابق صدر پرویز مشرف نے این آر او کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کر ا دیا جس میں انہوں نے اس وقت کیے گئے اقدامات کو قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ این آر او کے اجرا میں کوئی بدنیتی اور مفادشامل نہیں تھا، منگل کو سا بق صدر پرویز مشرف نے بھی این آر او کیس میں جواب جمع کرا دیا ہے جس میں کہا گیا این آر او سیاسی انتقام کے خاتمے اور انتخابی عمل شفاف بنانے کے لئے جاری کیا۔ این آر او کے اجراء میں کوئی بدنیتی اور مفادشامل نہیں تھا ۔ جواب میں مزید کہا گیا این آر او آرڈیننس اس وقت کے حالات کو مدنظر رکھ کر جاری کیا ۔ اس وقت کیے گئے اقدامات قانون کے مطابق تھے لہذا این آر او سے متعلق درخواست خارج کی جائے ۔
این آر او انتخابی عمل شفاف بنانے کے لئے جاری کیا، بدنیتی، مفاد شامل نہیں تھا: مشرف، سپریم کورٹ میں جواب داخل
Jul 11, 2018