نواز شریف ، مریم چوری میں پکڑے گئے ایسے آرہے ہیں جیسے ورلڈ کپ جیتا ہو : عمران خان

بشام (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم ایسے آرہے ہیں جیسے ورلڈ کپ جیتا ہے۔ نوازشریف اور مریم چوری میں پکڑے گئے ہیں۔ جلسہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بشام کے عوام کا جنون دیکھ کر میرا حوصلہ بڑھا ہے۔ نوازشریف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دے سکے۔ انہوں نے بوگس قطری خط کے سوا کچھ نہیں دیا۔ دونوں کو شرم سے سر جھکانا چاہئے کس منہ سے آئیں گے۔ ایسا لگتا ہے باپ بیٹی کشمیر فتح کرکے آرہے ہوں۔ چھوٹی چوری کرنے والوں سے جیلیں بھری پڑی ہیں۔ نوازشریف نے تو قوم کے اربوں روپے چوری کئے۔ کیا پانامہ کا انکشاف میں نے کیا تھا۔ آصف زرداری اور نوازشریف آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ ہم نے 25جولائی کو چوروں کو شکست دینی ہے۔ یہ ملک کو نقصان پہنچا کر دندناتے پھر رہے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو بچاتے ہیں۔ دھرنے کے دوران نوازشریف کی مدد زرداری نے کی۔ آصف زرداری نے بھی منی لانڈرنگ کا جواب دینا ہے۔ باپ بیٹی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ان کے راستے میں کھڑے ہوں گے، کیا یہ لوگ یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ 5-10ہزار لوگ جمع کر لو تو ڈاکہ مارنے کی اجازت مل جاتی ہے؟ اگر باپ بیٹی کامیاب ہو گئے تو میرا سوال ہے کہ جیلوں میں بھرے ہوئے مجرموں کا کیا قصور ہے، ن لیگیوں کے سیاست میں آنے کا مقصد یہ ہے کہ اقتدار میں آئو اور بڑے کنٹریکٹ لو۔ نوازشریف فیملی نے عدالت اور اسمبلی میں جھوٹ بولا۔ بونیر میں جلسے سے خطاب میں عمران نے کہا کہ کرپشن دیمک کی طرح معاشرے کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ 22سال سے قوم کو جگانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ کارکن میرے ساتھ نہ ہوتے تو آج آپ کے ساتھ نہیں ہوتا۔ تیل کی نہر بہنے سے ملک خوشحال نہیں ہوتا، نائیجریا میں تیل کی نہریں ہیں لیکن کرپشن ہے اس لئے غریب ہے، چور اور ڈاکو حکمرانوں سے ملک کو آزاد نہیں کرایا تو تباہی ہو گی۔ نوازشریف کے بیٹے لندن میں بیٹھے ہیں۔ نیب نے جب پوچھا تو بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں، جواب نہیں دیتے۔ اسحاق ڈار نوازشریف کا فرنٹ مین تھا۔ اسحاق ڈار نے بھی ملکر پیسہ چوری کیا۔ طریقہ کار یہ ہے کہ بیٹے باہر بٹھا دو، پیسہ چوری کرکے بھیج دو۔ زرداری کو عدالت نے طلب کیا ہے پہلے کہا تھا زرداری اب تمہاری باری ہے۔ آصف زرداری کے پاس رقم کا آپ کو نہیں پتا۔ خواجہ آصف اقامہ لے کر بیٹھے ہیں۔ اقامہ کے پیچھے ڈرامہ ہے کہ باہر اکائونٹ کھولو اور پیسہ بھیجو۔پیسہ باہر بھیجنے کیلئے ڈالر خریدتے ہیں، ڈالر کم ہوتا ہے تو روپیہ گرتا ہے۔ دس سال میں نوازشریف اور زرداری کی پارٹنر شپ میں ڈالر 125کا ہوگیا۔ ان کی کرپشن سے آپ کی دولت آدھی ہو گئی۔ 25جولائی کو آپ نے کرپشن کے گاڈ فادرز کو شکست دینی ہے۔ جو پیسہ انسانوں پر خرچ ہونا تھا وہ ان کی جیب میں چلا جاتا تھا۔ جب امریکہ ڈومور کہتا ہے تو کرنا پڑتا ہے کیونکہ پیسہ نہیں ہوتا۔ نوازشریف کرپشن کا ورلڈ کپ جیت کر آ رہا ہے۔ بلاول اپنے والد سے پوچھے سینما کی ٹکٹ بلیک کرتے کرتے اتنے امیر کیسے بن گئے۔ بلاول سچ نہیں بول سکتا، آپ کے والد کی اربوں کی جائیداد کیسے بنی۔ ہر حکومت دو چیزیں چھوڑ کر جاتی ہے، خالی خزانہ اور مولانا فضل الرحمن، اسفندیار ولی کہتے ہیں ان کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت کر دو، اسفند یار سے صرف ایک بات پوچھتا ہوں آپ کو لوگ ایزی لوڈ کیوں کہتے ہیں؟ سراج الحق نے میرے ساتھ نوازشریف کی کرپشن پر کیس کیا تھا، ن لیگ کیسے جماعت اسلامی کے ساتھ چلی گئی یہ کیسی بے شرمی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...