لندن: حسن نواز کے گھر پی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ،شریف فیملی نے پولیس کو درخواست دیدی ، شریف فیملی کلثوم نواز کو خطرات لاحق ہو گئے

Jul 11, 2018

لندن (نوائے وقت رپورٹ) شریف فیملی نے حسن نواز کے گھر پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کیخلاف لندن پولیس کو درخواست دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شریف فیملی اور بیگم کلثوم نواز کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ لوگوں نے باقاعدہ اجازت کے بغیر ہسپتال میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ حسن نواز کے گھر کے باہر مظاہرین کی ویڈیو بھی پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ شریف فیملی کے بچوں کو درپیش خطرات سے بھی پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔

مزیدخبریں