چوہنگ: اڑھائی سالہ بچہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

لاہور (نامہ نگار) چوہنگ کے علاقہ میں اڑھائی سالہ بچہ گھر کے باہر گلی میںکھیلتے ہوئے گندے نالے میں گر نے سے ڈوب گیا۔ محلہ مغلاں والہ کے رہائشی نبیل کا ا ڑھائی سالہ بیٹا عبداللہ گھر کے باہر گلی میںکھیل رہا تھا کہ گھر کے باہر سے گزرنے والے گندے نالے میں گر گیااور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور بچے کی نعش نالے سے باہر نکال کر ورثاء کے حوالے کردی۔ بچے کی ہلاکت پرگھر میں کہرام مچ گیا اور ماں کو غشی کے دورے پڑنے لگے۔ واقعہ پر اہل علاقہ ٹاؤن انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اورانہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ اعلیٰ حکام اس واقعہ کا نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...