راؤ انوار کی ضمانت مظوری انصاف کا قتل عام ہے: مولانا غلام مصطفی

Jul 11, 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے رہنما مولانا غلام مصطفی فردوسی نے کہاہے کہ رائو انوار جیسے اجرتی قاتل کی ضمانت منظوری انصاف کا قتل عام ہے۔ رائو انور سینکڑوں بے گناہوں کے ماورائے عدالت قتل کا مرتکب ہے۔ اس سفاک درندہ کو ضمانت پر رہا ئی دینا سراسر ظلم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گذشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ، مولانا حبیب الرحمن اکبر، میاں جمشید اجمل، مولانا قاری ابو بکر مدنی، مولانا محمد ناصر موہانی، مولانا امجد فاروق چنگوانی، مفتی عثمان قریشی، فداء الرحمن اکبر،محمد احمد، پیر محمد یوسف ، محمد ایوب اختر، میاں محمد معاویہ، محمد یعقوب کریم، محمد صدیق پنوہاں، حاجی عبدالرشید قریشی، مولانا محمد عمیراحسن و دیگر نے بھی شرکت اور خطاب کیا۔

مزیدخبریں