ممبئی میں بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 35افراد ہلاک،56 زخمی

ممبئی(صباح نیوز)بھارتی شہر ممبئی میں چار روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد پینتیس ہو گئی ہے جبکہ 56 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں، تعلیمی ادارے بند جبکہ پروازیں معطل کرنا پڑ گئیں۔بھارتی شہر ممبئی شدید بارشوں کی لپیٹ میں ہے، چار روز سے جاری بارشوں نے شہر کو ڈبو دیا ہے۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ مختلف حادثات میں 35 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 56 زخمی ہیں۔ ٹرین سروس معطل اور وزارت تعلیم نے اسکول اور کالجز بند کرا دئیے۔ پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ حکام کے مطابق بارش اور ہواؤں کی وجہ سے مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا۔ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔محکمہ موسمیات نے ممبئی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ادھر اتر پردیش میں دریائے سریو کے کنارے آباد گاؤں رودولی کو سیلاب کے شدید خطرے کی وجہ سے خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن