انتخابات: پنجاب میں فوج کی زیرنگرانی بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع

لاہور (آئی این پی) پنجاب میںعام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی ترسیل فوج کی نگرانی میں شروع ہوگئی،جن حلقوں کے کیس عدالتوں میں ہیں ان کے بیلٹ پیپر بعد میں پہنچائے جائیں گے۔الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال کے مطابق صوبے میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع کردی گئی ہے جو فوج کی نگرانی میں کی جارہی ہے۔الیکشن کمشنر پنجاب نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل میں فوج کے ساتھ ایلیٹ فورس اور متعلقہ ڈی آر او کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ بیلٹ پیپرز کے علاوہ دوسرا پولنگ سامان پہلے ہی آر اوکے حوالے کیا جاچکا ہے اور جن حلقوں کے کیس عدالتوں میں ہیں ان کے بیلٹ پیپر بعد میں پہنچائے جائیں گے۔
بیلٹ پیپرز

ای پیپر دی نیشن