پی ٹی آئی نے فنڈنگ اکاﺅنٹس کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردیا

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی فنڈنگ کے معاملہ پر اکبر ایس بابر کے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18جولائی تک ملتوی کردی۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی فنڈنگ کا ڈیٹا مبینہ طور پر اکبر ایس بابر کو دینے کے معاملے پر عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیئے ۔پی ٹی آئی نے فنڈنگ اکاﺅنٹس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔ بابر اعوان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں ریکارڈ پیش کیا گیا وہ لے نہیں رہے۔ ریکارڈ امریکہ سمیت دیگر ممالک سے حاصل کیا گیا۔ کیا الیکشن کمشن کسی فرد کو پارٹی کارکن ڈیکلیئر کرسکتا ہے۔ الیکشن کمشن نے اکبر ایس بابر کو ہمارا ایکٹو ممبر ڈیکلیئر کیا۔ پارٹی 2011 سے اکبر ایس بابر کو فارغ کرچکی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اکبر ایس بابر کو پارٹی سے نکالنے کے کیا ثبوت ہیں۔ بابر اعوان نے بتایا کہ عارف علوی نے نوٹیفکیشن کے ذریعے اکبر ایس بابر کو پارٹی سے نکالا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر اکبر ایس بابر کے دلائل طلب کرلئے ۔عدالت نے کیس کی سماعت 18جولائی تک ملتوی کردی۔
فنڈنگ کیس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...