نیب کی کارروائی، شہری سے 30 لاکھ رشوت لینے پر ایس ایچ او گرفتار

لا ہور (اپنے نامہ نگار سے+ سٹاف رپورٹر ) نیب لاہور نے تھانہ برکی کے سابق ایس ایچ او نوید اعظم کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر گرفتار کر کے گزشتہ روز نیب عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ عدالت نے ملزم نوید اعظم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب لاہور کے حوالے کر دیا ۔ بتایاگیا ہے کہ تھانہ برکی کے سابق ایس ایچ او ملزم نویداعظم پر الزام عائد ہے کہ اس نے ندیم نامی شہری کو بے گناہ ہونے کے باوجود حبس بے جا میںرکھا اور اس سے تیس لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کے بعد اسے رہا کیا ملزم نویداعظم کے بارے میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ وہ حبس بے جس میں رکھے جانے والے ملزم ندیم سے خطیر رقم وصول کرتا رہا جس سے اس نے اپنے اور اپنی اہلیہ کے نام مختلف جائیدادیں بنائی ہیں۔
ایس ایچ او گرفتار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...