خودکش حملہ:پشاور کی فضا سوگوار، 10 شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ ادا

 یکہ توت خودکش حملے کے بعد پشاور  شہر کی فضا سوگوار رہی  جب کہ حملے میں شہید ہونے والے 10 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا اور تدفین کردی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق   پشاور کے علاقے یکہ توت میں خودکش حملہ آور نے عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں اے این پی امیدوار ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہوگئے۔یکہ توت حملے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے سوگ کا اعلان بھی کیا گیا  ۔خیبرپختونخوا بار کونسل نے بھی واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا   احتجاجا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔دوسری جانب شہدا کی نماز جنازہ کا سلسلہ جاری ہے اور 10 شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ یسی خیل جنازہ گاہ میں ادا    جبکہ  رحمان بابا قبرستان میں  تدفین  کردی گئی    ۔علاوہ ازیں لیڈی ریڈنگ  ہسپتا ل انتظامیہ نے جاں بحق افراد کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں ہارون بلور کے علاوہ آصف خان، محمد شعیب، محمد نعیم، یاسین، حاجی محمد گل، نجیب اللہ، عابد اللہ، حذیفہ، عارف حسین، اخترگل، عمران، رضوان ضمیر خان، اسرار، ثمین، صادق اور خان محمد شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن