تفصیلات کے مطابق ترجمان وزرات خارجہ کادیامراورمہمندڈیمزکے فنڈزمیں حصہ ڈالنے کااعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کے افسران 3دن کی تنخواہ فنڈزمیں جمع کرائیں گے جبکہ وزارت خارجہ کاعملہ ایک دن کی تنخواہ جمع کرائے گا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے ڈیمزبنانے کے لئے فنڈزمیں حصہ ڈالنے کے اعلان کے بعد مختلف محکموں کی جانب سے فنڈز میں حصہ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے بھی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ فنڈز میں دینے کا اعلان کیا تھا۔