محض ویڈیو جاری کرنے سے نواز شریف رہا نہیں ہونگے، عدالت میں پیش کی جائے: اعتزاز احسن

Jul 11, 2019

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتراز احسن نے کہاکہ نواز شریف کیس کے حوالے سے ویڈیو ریلیز کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کا عدالت سے رجوع نہ کرنا ایسے ہی ہے جیسے اب نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی ہی قید میں ہوں۔ مسلم لیگ (ن) کو فوری طور پر یہ ویڈیو عدالت میں پیش کرکے نواز شریف کیلئے آسانی پیدا کرنی چاہیے۔ محض ویڈیو ریلیز کرنے سے میاں نواز شریف رہا نہیں ہونگے بلکہ عدالت میں اس ویڈیو کو سچا ثابت کرکے میاں نواز شریف کو رہا کروالینا چاہیے۔

مزیدخبریں