نیو یارک (آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہاہے کہ منظم جرائم اور دہشت گردی روکنے کیلیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں ملیحہ لودھی نے کہاعالمی برادری کو منظم منصوبہ بندی کرنا ہوگی‘ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی پر بھی توجہ دینی چاہئے‘ اقوام متحدہ چند ممالک کے سیاسی مفادات کی آلہ کار نہ بنے۔