ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کربے ایمانی کا منہ کالا کر دیا حالانکہ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں میں زمین آسمان کافرق تھا اور پورے ورلڈ کپ میں بھارت صرف انگلینڈ سے میچ فکس کرکے ہارا تھا۔میچ فکسنگ سے پاکستان گیارہ پوائنٹس لینے کے باوجود سیمی فائنل نہ کھیل سکا اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا جس کا پاکستانی قوم کو اتنا دکھ تھا کہ بیان نہیں کر سکتا یہی وجہ تھی کہ بھارت کی شکست کے بعد پوری پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی‘ پورے پاکستان میں جشن منایا گیا‘ پاکستان کے ورلڈ کپ 1992ء کی جیت کی یاد تازہ ہو گئی کیونکہ پاکستان کو سیمی فائنل سے نکالنے کیلئے انگلینڈ سے فکس میچ کھیلا گیا جس کا پوری پاکستانی قوم کو بہت صدمہ اور دکھ تھا بھارت کی یہ حرکت کرکٹ جیسے شریفانہ کھیل کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اس میچ فکسنگ پر آئی سی سی نے تو کوئی ایکشن نہ لیا مگر قدرت نے وہ انتقام لیا کہ بھارت ذلت آمیز شکست سے دو چار ہو گیا۔ آج انگلینڈ بھی آسٹریلیا سے ہارے گا کیونکہ انگلینڈ نے دو میچ فکس کرکے اور سیمی فائنل تک آیا ۔انگلینڈ بھی بے ایمانی کی سزا آج بھگتے گا اور فائنل آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔