مانچسٹر(آئی این پی)بھارت کشمیر کا مسئلہ اجاگر ہونے پرڈر گیا ، خوف کی وجہ سے اولڈ ٹریفورڈ میں کسی طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔بھارت کشمیر کا مسئلہ اجاگر ہونے پرڈر گیا اور اس کے کہنے پر نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈکپ سیمی فائنل کے موقع پر اولڈ ٹریفورڈ کی فضا میں کسی طیارے کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں تھی۔یہ فیصلہ مقامی حکام سے مشاورت کے بعد کیاگیا جس کا مقصد نجی طیاروں کو اس مقام پر آنے سے روکناتھا۔اس سے قبل بھارت کو کرکٹ کا کھیل سیاست کی نظر کرنے پر منہ توڑ جواب ملا تھا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران سیاسی نعروں پر مبنی بینرز سٹیڈیم کے اوپر لہرائے گئے تھے۔ جبکہ بھارت کو اپنی اس حرکت پر منہ توڑ جواب مل گیا ہے۔سری لنکا کیخلاف میچ کے دوران کشمیریوں کی جانب سے بھارتی ٹیم پر سرجیکل سٹرائیک کی گئی ہے۔ کشمیریوں نے بھی بھارت کے میچ کے دوران بھارتی فوج کے مظالم سے متعلق دنیا کو آگاہ کر دیا ہے۔ بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران نسل کشی بند کرو، کشمیر کو آزاد کرو کے نعرے کا بینر سٹیڈیم کے اوپر لہراتا رہا۔ کشمیریوں کی اس سرجیکل سٹرائیک نے بھارتیوں پر سکتہ طاری کر دیا جبکہ بھارت کو یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ اگر کھیل کو سیاست سے آلودہ کرنیکی کوشش کرو گے، تو اس کا نتیجہ بھی یہی نکلے گا۔واضح رہے کہ 29 جون کو اسی میدان پر پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران گراونڈ کے اوپر ایک طیارہ مسلسل پرواز کرتا رہا۔ اس طیارے کیساتھ سیاسی نعروں والے 2 بینرز آویزاں تھے۔ طیارے کیساتھ آزاد بلوچستان اور پاکستان میں جبری گمشدگیوں بند کی جائیں کے نعروں والے بینرز آویزاں تھے۔
بھارت کو مسئلہ کشمیر اجاگر ہونے کا خوف ، اولڈ ٹریفورڈ نوفلائی زون قرار
Jul 11, 2019