بیٹے کے ہمراہ پیش ہونے پر فضہ بتول کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

Jul 11, 2019

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) فیملی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کے بیٹے کے ہمراہ پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے، تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ نے فضہ بتول کے بیٹے کی سابق شوہر سے ملاقات نہ کرانے پر وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے۔ علی موسی گیلانی بھی فضہ بتول کے ہمراہ فیملی کورٹ آئے، جس پر عدالت نے فضہ بتول کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے اور 13 جولائی کوسابق شوہر سے بیٹے کی ملاقات کاحکم دیدیا۔

مزیدخبریں