اسلا م آ ؓبا د (آن لائن+ صباح نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 6 ارب ڈالر کے معاشی پیکج کے تحت پاکستان کو 99 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط فراہم کردی۔آئی ایم ایف کی جانب سے 6 ارب ڈالر کے معاشی پیکج میں سے ایک ارب ڈالر فوری طور پر پاکستان کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان کو پہلی قسط فراہم کردی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے 99 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب4 کروڑ 31 لاکھ ڈالرز ہوگئے ہیں۔ ترجمان سٹیٹ بنک کے مطابق آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم سٹیٹ بنک میں حکومت پاکستان کے اکائونٹ میں منتقل ہو گئی اور پہلی قسط کی مالیت سپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) کی شکل میں 716 ملین ڈالر بنتی ہے۔