نئے پاکستان کا راستہ روکنے والوں کو مایوسی ہو گی: صمصام بخاری

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی غیر ملکی دوروں پر شاہ خرچیاں ہوشربا ہیں۔ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ قومی خزانے سے سیر سپاٹے کیوں کیے گئے؟ غریب عوام کے ٹیکس کیسے ہڑپ کیے گئے،یہ تمام حقائق اب منظر عام پر لا کر عوام کو بتائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ سید صمصام بخاری نے کہا کہ عوام یہ پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ اربوں کی جائیدادوں کے مالک سیاست دانوں کو قومی خزانہ لوٹنے کا حق کس نے دیا۔ پنجاب کے نام نہاد خادم اعلیٰ نے بھی قومی خزانے سے لوٹ مار کی ایسی ہی مثال قائم کی۔ شہبازشریف کئی ایک کیمپ آفس اور ہیلی کاپٹرز استعمال کرتے رہے اور تنخواہ نہ لینے کا ڈرامہ کر کے انہوں نے کروڑوں روپے اپنی ذات پر لگائے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ان حقائق سے یہ ثابت ہوا کہ یہ دونوں جماعتیں لوٹ مار میں ایک جیسی ہیں۔ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کو تحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں لیکن عمران خان کرپٹ عناصر کو بے نقاب کر کے چھوڑیں گے اورعوام کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی واپس لی جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نئے پاکستان کا راستہ روکنے والوں کو مایوسی ہوگی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...