جعلی اکاؤنٹس کیس، سندھ بنک کے صدر، سابق سربراہ، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ گرفتار

Jul 11, 2019

کراچی ( وقائع نگار) جعلی بینک اکائونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے کراچی میں کارروائیاں کی ہیں۔ نیب اعلامیہ کے مطابق نیب راولپنڈی نے صدر سندھ بنک طارق احسن کو گرفتار کر لیا۔ سندھ بنک کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ سید ندیم الطاف کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ سندھ بنک کے سابق صدر بلال شیخ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ بلال شیخ اب سندھ بنک میں بطور ڈائریکٹر تعینات ہیں۔ ملزموں کو ٹرانزٹ ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا جائیگا۔ ٹرانزٹ ریمانڈ لینے کے بعد قانون کے مطابق اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں