شمالی وزیر ستان(این این آئی)تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور3 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور3 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے شہید اور زخمیوں کو میرانشاہ آرمی کیمپ ہسپتال منتقل کردیا ہے ،سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ،ذرائع کے مطابق خرکمر کے علاقے میں سیکیورٹی اہلکار پیدل جارہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، شہید اہلکار کی شناخت سپاہی جاوید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سپاہی ولی، سپاہی رستم اور سپاہی بلال شامل ہیں۔