چیئرمین سینٹ اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے پر متحرک‘ قانونی مشاورت شروع

Jul 11, 2019

اسلام آباد(صباح نیوز)اپوزیشن کی جانب سے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی متحرک ہوگئے ہیں ،چیئرمین سینیٹ نے مذکورہ قرارداد اور ریکوزیشن پر قانونی مشاورت شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے خلاف جمع شدہ قرارداد اور ریکوزیشن کی کاپی منگوالی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے سینیٹ کی لیگل وِنگ سے مشاورت شروع کر دی جبکہ صادق سنجرانی وزیر پارلیمانی امور سے بھی مشاورت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی مشاورت کے بعد اپنی حکمت عملی طے کریں گے۔دوسری جانب حکومت اور اتحادی جماعتیں چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن کی قرارداد کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہے۔وفاقی حکومت اور اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے اپوزیشن کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے سیاسی رابطے تیز کر دیئے ہیں۔

مزیدخبریں