غریب کے مال پر سیر سپاٹے کرنیوالے روئیں نہ حساب دیئے بغیر جان نہیں چھوٹنے والی: فردوس عاشق

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی سمیت سابق صدر آصف زرداری کے بیرونی دوروں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریبوں کے مال پر سیر سپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے، سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دورے ’مال مفت دل بے رحم‘ کے مصداق ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنی چونی نہ خرچ کرنے والوں نے قوم کے سرمائے سے کروڑوں روپے ٹپ دے دی، لٹیرے ٹپ میں قوم کا مال نہ دیتے تو آج قوم غربت سے ہلکان نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے، آج اس لوٹ مار کو بے شرمی سے استحقاق قرار دیتے ہیں۔ گاڑیاں سرکاری، بیرون ملک ذاتی دورے بھی قوم کی جیب سے کئے گئے۔ آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہورہا۔ اب روئیں ناں، حساب دیئے بغیر جان چھوٹنے والی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن