ٹرمپ 22جولائی کو عمران کا خیر مقدم کرینگے، وائٹ ہاؤس نے دورے کی تصدیق کر دی

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تصدیق کر دی۔ وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان کا وائٹ ہاؤس آنے پر خیر مقدم کریں گے۔ دورے کا مقصد دونوں ممالک میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ امن، اقتصادی ترقی، مستحکم خطے کیلئے مل کر کام کرنے میں مدد ملے گی۔ ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان مختلف امور پر بات چیت ہو گی۔ انسداد دہشتگردی، تجارت، توانائی اور دفاع پر بات ہو گی۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے میں پاک امریکہ تعاون کی مزید مضبوطی توجہ کا مرکز ہوگا۔ بات چیت کا مقصد جنوبی ایشیا میں امن، پاک امریکہ دیرپا شراکت داری کا ماحول پیدا کرنا ہے۔
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جولائی تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔ دونوں ملکوں میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعد یہ پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان 22 جولائی کو وائٹ ہاس میں ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ وزیراعظم کانگفرس کے اہم ارکان کارپوریٹ سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم امریکہ میں مختلف تقاریب میں نیا پاکستان ویژن سے آگاہ کریں گے۔ امریکہ کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کی اہمیت کا بھی بتائیں گے۔ وزیراعظم افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے عزم سے آگاہ کریں گے اور پاکستان پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر روشنی ڈالیں گے۔ دورے سے باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...