اکبر ایکسپریس حادثہ,صورتحال کوذاتی طورپرمانیٹرکررہاہوں, انسانی غفلت پائی گئی توذمےداران کونہیں چھوڑوں گا:شیخ رشید

ولہار اسٹیشن کے قریب ایک مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوگئے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اکبرایکسپریس حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی غفلت ہوئی تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے،تفصیلات کے مطابق لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس رحیم یار خان کے قریب ولہار اسٹیشن کی حدود میں کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں مسافر ٹرین کا انجن مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور 3 سے 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جب کہ 6 سے 7 بوگیاں شدید متاثر ہوئیں۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں،وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اکبر ایکسپریس حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی،شیخ رشید احمد نے کہا کہ انسانی غفلت ہوئی تو ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے.وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرین حادثہ لوپ لائن پرہوا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ جمعرات کی صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سگنل سسٹم میں بڑی کرپشن ہے، سگنل سسٹم 8 ارب سے شروع کیا گیا تھا 32 ارب پر پہنچ گیا، سگنل سسٹم تو لگ رہا ہے مگرٹریک بہت پرانا ہے۔مسافروں نے بتا یا کہ حادثہ صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا ہے، ٹرین میں سوار بیشتر مسافر سو رہے تھے، گاڑی کو حادثہ کانٹا تبدیل نہ کرنے کی صورت میں پیش آیا ہے، اسٹیشن والے اپنی ڈیوٹی نہیں کر رہے تھے ورنہ جانی نقصان نہیں ہوتا۔عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ ہمیں اپنی مدد آپ ہی بوگیوں سے نکلنا پڑا، حادثہ پیش آنے کے کافی دیر بعد ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تھی۔

ای پیپر دی نیشن