اسلام آباد :معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ آبادی پر قابو پانے سے مختلف مسائل حل ہوجاتے ہیں. آبادی سے متعلق نظریات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی آبادی سے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے. آبادی پر قابو پانے سے مختلف مسائل حل ہوجاتے ہیں.ڈاکٹرظفرمرزا نے مز ید کہا کہ چند دہائیوں میں پاکستان کی آبادی میں 6 گنا اضافہ ہوا. آبادی پر قابو پانا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے. آبادی سے متعلق نظریات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، آبادی کے مسئلے پرقابو پانے کے لیے عوامی حمایت کی ضرورت ہے۔
چند دہائیوں میں پاکستان کی آبادی میں 6 گنا اضافہ ہوا: ڈاکٹرظفرمرزا
Jul 11, 2019 | 14:04