مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں نے کشمیری عوام سے بدلہ لینے کیلئے تمام اخلاقی مذہبی اور انسانی حدیں پار کرلی ہیں۔ آج سری نگر میں جاری ایک بیان میں انہوں نے پابند سلاسل حریت رہنما ایاز اکبر کی بگڑتی ہوئی صحت اور بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے کو جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یٰسین ملک کے ریمانڈ میں توسیع پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ محمد یٰسین ملک کی این آئی اے کی تحویل میں توسیع عدالتی حربے استعمال کرتے ہوئے ایک بار پھر ان کی غیرقانونی حراست کوطول دینے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ یٰسین ملک کو متعدد امراض لاحق ہیں اور ان کی مسلسل قید ان کی صحت کیلئے خطرناک ہے۔
بھارتی حکمرانوں نےکشمیری عوام سےبدلہ لینےکیلئے تمام اخلاقی, مذہبی اور انسانی حدیں پارکرلی ہیں:علی گیلانی
Jul 11, 2019 | 17:19