اسلام آباد (اسپورٹس رپورٹر )پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن ہینڈبال کوچنگ کورس 12 جولائی سے شروع ہو گا۔ کورس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ ایشین ہینڈبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری حاجی محمد شفیق، ریمشا یونس، اظہار الحق اور ڈاکٹر اسد عباس کورس کے شرکاء کو مختلف امور پر روشنی ڈالیں گے، یہ کورس 18 جولائی تک جاری رہے گا۔