کورونا وائرس پرالزام تراشی کا شکار ہوا، نوواک جوکووچ

Jul 11, 2020

نیویارک( وائس آف ایشیا) عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق الزام تراشی کا شکار ہوئے اور وہ ممکنہ طور پر آئندہ ماہ شیڈول یو ایس اوپن کا بائیکاٹ کریں گے۔سربیا کے دارالحکومت بلغراد اور کروشیا کے شہر زیڈار میں جونس میں ٹینس کے نمائشی میچز کھیلنے کے بعد جوکووچ سمیت چار کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔نوواک جوکووچ کے علاوہ گریگور دمتروو، بورنا کورک اور وکٹر ٹروئکی وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔نمائشی میچ کے دوران کھلاڑیوں کی ایک دوسرے سے گلے ملنے، ساتھ باسکٹ بال کھیلنے اور پارٹی کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد جوکووچ پر تنقید کی گئی تھی اور ساتھی کھلاڑی نِک کِرگیوز نے ان کے عمل کو "غیر ذمہ دارانہ' قرار دیا تھا۔جوکووچ نے سربین اخبار کو بتایا کہ میں نے بعد میں صرف تنقید دیکھی جس میں سے زیادہ تر بغض سے بھری تھی۔

مزیدخبریں