سردار عبدالقیوم تحریک آزادی کشمیر کے سرخیل تھے:سردارساجد محمود

لاہور(نیوز رپورٹر) مجاہد اول سردار محمدعبدالقیوم خان تحریک آزادیٔ کشمیر کے سرخیل تھے جو زندگی کی آخری سانس تک کشمیر کی مکمل آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاقِ کشمیر کے مشن پر کاربند رہے۔ان کی زندگی کا واحد اعلیٰ و ارفع مقصد تکمیل پاکستان کے خواب کو تعبیردلانا تھا۔ ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنمائوں نے جموں وکشمیرلبریشن سیل کشمیرسنٹر لاہور کے زیراہتمام سابق وزیراعظم و صدرآزادکشمیرسردارمحمدعبدالقیوم خان کی پانچویں برسی کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے انچارج کشمیر سنٹر لاہور سردار ساجد محمود، سید منظور حسین گیلانی، راجہ محمد اشرف‘ راجہ محمداختر، مرزاعبدالرشید جرال نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ سردارمحمدعبدالقیوم خان نے تحریک آزادیٔ کشمیرمیں کلیدی کردار اداکیا اور پھر وہ ساری زندگی اس تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوششوں میں مگن رہے۔ انہوںنے کہا کہ سردار محمدعبدالقیوم خان کی زندگی مسلسل جدوجہد سے عبارت اور نوجوان نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن