اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈسرٹیفا ئیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے) کی جانب سے دوسری سہ ماہی کے لیے عالمی اقتصادی حالات پر جاری کردہ حالیہ سروے (Global Economic Conditions Survey; GECS)سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی کساد بازاری کا آغاز ہو چکا ہے۔ اِسی کے ساتھ روزگار کے حوالے سے عالمی اشارئیے بھی تیزی سے کم ہوئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے اور یہ ریکارڈ کمی کئی دہائیوں کے بعد ہونے والی شدید ترین کساد بازار ی کانتیجہ ہے۔اس سال، پاکستانی معیشت بھی تنگی کی جانب بڑھ رہی ہے کیوں کہ وباء سے بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات سے جہاں ملکی طلب میں کمی ہوئی ہے وہیں عالمی کساد بازاری سے برآمدات میں بھی کمی ہوئی ہے اور بے روزگاری میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
کووڈ19کی وباء کے باعث ملکی طلب میں اورعالمی کساد بازاری سے پاکستانی برآمدات میں کمی
Jul 11, 2020