اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے امریکی خاتون سنتھیارچی کا ویزا ختم ہونے پر ڈی رپورٹ کیلئے دائر پیپلزپارٹی کی درخواست پر وزارت داخلہ کو15 جولائی تک قانون کے مطابق کاروائی کرکے رپورٹ عدالت جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ جبکہ پٹیشنر کے وکیل لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔ سنتھیارچی نے جواب جمع کروانے کیلئے وقت مانگا ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ قانون اپنا راستہ خود بنائے، دونوں فریقین بدھ کو دن ایک بجے وزارت داخلہ میں پیش ہوں، عدالت کی ہدایت کی ضرورت نہیں، آپ خود بھی فیصلہ کر سکتے ہیں، ہم کیس اس لیے وزارت داخلہ کو بھیجا تاکہ ان کا کنڈکٹ دیکھیں، عدالت نے مذکورہ بالا ہدایات کے ساتھ کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی۔