ایران کسی بھی سکیورٹی خطرہ سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار‘ سفیر‘ عزیر بلوچ سے متعلق بیان پر ردعمل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے عزیر بلوچ کے معاملے پر بیان میں کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی کے قیام اور تحفظ کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔ ایران نے ہمیشہ علاقائی سطح پر عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل کی سرکوبی کیلئے مؤثر کردار ادا کیا۔ ایران نے پاکستان کے ساتھ تعلقات باہمی احترام و مفادات پر استوار کر رکھے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ‘ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور پاکستان میں بدامنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ ایران کسی بھی سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ تہران دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کے فوری اور ضروری ازالے پر زور دیتا ہے۔ ایسی غلط فہمیاں زیادہ تر تیسری قوتوں کی بدنیتی پر مبنی کوششوں سے پیدا ہوتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...