اسلام آباد (نامہ نگار) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے آمدن و اخراجات کی تفصیلات 29 اگست تک طلب کر لی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کمیشن نے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اثاثہ جات، آمدن کے ذرائع، سالانہ آمدن اور اخراجات کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کرائیں۔ یہ گوشوارے آڈٹ شدہ اور اس کے ساتھ پارٹی سربراہ کا سرٹیفیکیٹ شامل ہو جس میں ان تفصیلات کے مستند ہونے اورممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ نہ لینا شامل ہو۔
الیکشن کمشن نے سیاسی جماعتوں سے آمدن اور اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں
Jul 11, 2020