اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر تجارت عبدالرزاق دائو د کی صدارت میں ذاتی تحفظ کے آلات کی برآمد کی نگرانی کے لئے قائم کمیٹی کا اجلا س ہوا،انہوں نے اجلاس میں کہا کہ ان سے این95ماسک کی برآمد کی اجازت دلانے کے لئے رابطہ کیا گیا ہے ،تاہم کابینہ نے اس پر پابندی لگا رکھی ہے ،این95ماسک کی برآمد کی اجازت نہیں دی جا سکتی تاہم یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب اعداد وشمار سے ثابت ہو کہ مقامی ضرورت کو پورا کیا جا رہا ہے اور ماسک ضرورت سے ذائد موجود ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو وبا سے پیدا شدہ موقع کو استعمال کرنا چاہئے ،تاہم ملک کے اندر ان اشیاء کی دستیابی کی حکمت عملی بھی ہونا چاہئے۔