وائٹ ہائو س کی بریفنگز میں شرکت کرنیوالے رپورٹر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Jul 11, 2020

واشنگٹن(شِنہوا)رواں ہفتے وائٹ ہائو س کی بریفنگز میں شرکت کرنیوالے ایک رپورٹر کے نوول کرونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ یہ بات وائٹ ہائوس نمائندگان ایسوسی ایشن (ڈبلیو ایچ سی اے) نے کہی۔یہ کیس وائٹ ہاس کے میڈیا نمائندگان میں نوول کرونا وائرس کا پہلا مصدقہ کیس ہے۔ڈبلیو ایچ سی اے نے نام نہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹر نے پیر اور بدھ کے روز پریس سیکرٹری کیلیگ میک اینینی کے ساتھ پریس بریفنگ کے دوران ماسک پہنا تھا۔ڈبلیو ایچ سی اے کے صدر جوناتھن کارل نے ایک ای میل میں لکھا کہ اس فرد میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ ہم اس فرد سے قریبی روابط رکھنے والے افراد سے رابطے کر رہے ہیں۔کارل نے لکھا کہ اس شخص نے وائٹ ہاس سے باہر یا کسی بھی اور کام کی جگہ پر کام کرنے میں وقت نہیں گزرا اور صرف بریفنگ روم میں ہی موجود رہا۔ڈبلیو ایچ سی اے کے مطابق وائٹ ہاس نے کہا ہے کہ بریفنگز میں موجود افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں