اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیرسیدفخرامام نے کہاہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جہاز، گاڑیاں، سپرے اور دوسراضروری سامان خریدنے کے حوالے سے چھبیس ارب روپے درکار ہیں۔یہ رقم نیشنل ایکشن پلان 2کا حصہ ہے۔یہ بات سید فخر امام نے جمعہ کووزیر اعظم عمران خان کی این ایل سی سی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔فخر امام نے کہاکہ ٹڈی دل سے فصلوں کوبچانے کیلئے وفاقی حکومت چودہ ارب روپے جبکہ صوبائی حکومتیں بارہ ارب روپے جاری کریں گی۔انہوں نے کہاکہ ٹڈی دل پرقابوپانے کے لئے پاک آرمی،صوبائی حکومتیں،ڈی پی پی،محکمہ موسمیات اور سپارکو کے شکر گزار ہیں۔وفاقی سیکرٹری برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق ،عمر حمید نے کہاکہ ورلڈ بینک سے نرم شرائط پرقرضوں کے لئے بات چیت جاری ہے اور یہ بینک پاکستان کوامداد فراہم کریں گے جس کامقصدمختلف اضلاع سے ٹڈی دل کاخاتمہ کرنا ہے ۔
ٹڈی دل کا خاتمہ ،جہاز گاڑیاں سامان خریدنے کیلئے چھبیس ارب درکار ہیں،فخرامام
Jul 11, 2020