محکمہ انٹی کرپشن کا پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہ انٹی کرپشن نے پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 4ارب 46 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیتی پانچ ہزار869 کنال سے زائد سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروالی راولپنڈی ریجن نے ایک ارب 53کروڑ روپے مالیت کی51کنال 16مرلے انتہائی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروائی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب محمد گوہر نفیس نے صوبہ بھر کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ اپنے ریجن میں موجود سرکاری اراضی کا ریکارڈ حاصل کر کے ان پر قابض ناجائز قابضین کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائیںتاکہ کرپشن فری پنجاب کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا جا سکے ڈائریکٹر جنرل نے یہ بھی ہدایت کی کہ اینٹی کرپشن افسران کرپٹ عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کرپٹ عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائیںاینٹی کرپشن ساہیوال ریجن نے رواں ہفتہ کے دوران ایک ارب94کروڑ 72لاکھ روپے مالیت کی 2726 کنال 3 مرلے سرکاری اراضی،ڈیرہ غازی خان ریجن نے 60 کروڑ 44 لاکھ روپے مالیت کی 1573 کنال 3مرلے ،فیصل آباد میں 71کنال 19مرلے سرکاری اراضی مالیتی ایک کروڑ 50لاکھ روپے، ملتان میں 26کروڑ 64لاکھ روپے مالیت کی 1183کنال 8 مرلے، گوجرانولہ میں ایک کروڑ مالیت کی 44 کنال 4 مرلے، سرگودھا میں 65 لاکھ روپے کی 47 کنال، بہاولپور میں رواں ہفتے 2کروڑ 85 لاکھ روپے کی 152 کنال سرکاری اراضی ،لاہور میں اینٹی کرپشن ریجن اے نے 2 کروڑ مالیت کی 11مرلے اور ریجن بی نے3کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی 19کنال 2 مرلے سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروائی قبضہ مافیا کے خلاف جاری اس آپریشن میں اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے سبحان گارڈن موضع ہربنس پورہ لاہور میں آپریشن کر کے کروڑوں روپے مالیت کی انتہائی قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش بھی ناکام بنا دی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کر کے 19ناجائز قابضین کو گرفتارکر لی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...