تھانہ میں کرپشن اورٹائوٹ مافیا کاراج، ڈی پی او مظفرگڑھ نے ایس ایچ اوکو معطل کردیا

Jul 11, 2020

چوک سرورشہید(نامہ نگار)تھانہ سرورشہید میں چوری ،ڈکیتی اور قتل کی وارداتیں بڑھنے ،تھانہ میں کرپشن میں اضافہ اور ماتحتوں پر عدم کنڑول اور نجی ٹارچر سیل بنانے کی شکایات پرڈی پی او مظفرگڑھ نے ایکشن لیتے ہوئے یہاں تعینات ایس ایچ او اسلم ملغانی کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا جبکہ اے ایس آئی زاہد لغاری کو ضلع بدر کردیا گیا اور ان دونوں کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دیا ۔ واضح رہے کہ ایس ایچ او اسلم ملغانی کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پر کی گئی تھی ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او مظفرگڑھ کے فیصلہ کو سراہا ۔

مزیدخبریں