جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہبود آبادی کا دن آج (ہفتہ ) کومنایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں آبادی کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران ماہرین کم آبادی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے ۔اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے نتیجے میں پیدا شدہ مسائل سے آگاہ کرنا ہے آبادی کا یہ عالمی دن اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے زیر اہتمام 1989 ء سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں منا یا جا رہا ہے۔
بہبود آبادی کا عالمی دن آج منایا جائے گا
Jul 11, 2020