سیول (آن لائن)سیئول کے میئرپارک وون جو جنوبی کوریا کے اگلے صدر ہونے کے دعویدار اور انسانی حقوق کے سابق وکیل ہیں ، نے جنسی استحصال کا الزام لگانے کے ایک روز بعد ہی خود کشی کر لی ۔ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پارک وون کی لاش دارالحکومت کے ایک پہاڑ پر برآمد ہوئی ہے ، پارک نے خود کشی سے قبل چھوڑی گئی اپنی ایک تحریر میں عام معافی کی پیش کش کی جو انکی سرکاری رہائش گاہ سے ملا ہے ۔ تحریر میں انہوں نے لکھا ، "مجھے ہر ایک سے افسوس ہے۔ میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میری زندگی میں میرے ساتھ رہے ہیں ۔