معروف علمی شخصیت بابومحمدریاض 88برس کی عمرمیںانتقال کرگئے

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)لوہسرشرفوواہ کینٹ علاقہ تحصیل ٹیکسلاکی معروف علمی شخصیت ،بابومحمدریاض 88برس کی عمرمیںانتقال کرگئے ،مرحوم ساری زندگی شعبہ تدریس کے ساتھ منسلک رہے،اوربھٹودورحکومت سے پہلے انہوںنے اپنی زندگی میںلوہسرشرفو،غازی کوہلی،واہ کینٹ کے تعلیمی اداروںمیںتدریس کے کام کا آغاز کیا، بعدمیںقومی تحویل میںلئے جانے کے بعد انہوںنے واہ گارڈن گاوںمیںبطورسینٹرل سکولز ہیڈماسٹرکے خدمات انجام دیں،اور1993؁ء میںریٹائرمنٹ حاصل کی،تدریسی شعبہ سے ان کاشوق اورلگن اس قدرزیادہ تھاکہ وہ جب تک فعال رہے،تشنگان علم تک علم کی روشنی برابرپہنچاتے رہے،مرحوم کے بیٹوںمیں ما سٹر خالدمحمو د،سا جد محموداورعابدمحمودشامل ہیں،بابومحمدریا ض مرحوم کے والدبزرگوارمولوی محمدافضل بھی اپنی تمام زندگی میںتدریس کے شعبہ کے ساتھ ہی منسلک رہ کرتعلیمی خدمات انجام دیتے رہے،اس حوالے سے علاقہ بھرمیںانکے شاگردوںکی بہت بڑی تعدادپائی جاتی ہے،مرحوم کے خاندان کے سبھی افرادخوش خلق اورباکردارہونے کے باعث تمام طبقات میںعزت واحترام درجہ رکھتے تھے،بابومحمدریاض مرحوم لو ہسرشرفوکی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک سعیدنواز،کے پرخلوص سرپرستوںمیںشمارہوتے تھے،اوروہ آخردم تک اپنے دن کاایک حصہ ملک سعیدنوازکے عوامی ڈیرے پرگزارتے تھے،اورنئی نسل کے لوگ ان سے پرانے وقتوںاورانکی زندگی میںگزرے ہوئے اتارچڑھاوکے واقعات کی تفصیلات معلوم کرنے میںبہت زیادہ دلچسپی رکھتے تھے،مرحوم کی نمازجنازہ نمازجمعہ سے قبل اداکی گئی،اورنمازجنازہ میں لوہسرشرفوسمیت تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ سے بہت بڑی تعدادمیںلوگوںنے شرکت کی،دریںاثناء ملک سعیدنوازنے مرحوم بابوریاض کی شفقتوںاوراخلاص کاسایہ اٹھ جانے پرگہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بابومحمدریاض مرحوم چلتی پھرتی علم کی روشن شمع کی مانندتھے،اورنہ صرف لوہسرشرفوواہ کینٹ بلکہ ہمارے عوامی ڈیرہ کی پرکشش شخصیت کے طورپرانکی یادوںکے تذکرے ہمیشہ زندہ تابندہ رہینگے۔

ای پیپر دی نیشن