ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت) معروف سماجی وکاروباری شخصیت حاجی ملک ممتازاکبراورملک ناطق اکبرنے حاجی صلاح الدین مرحوم کی قائم کردہ کوہستان انکلیوہاوسنگ پراجیکٹ کوجدیدسہولیات کے سانچے میںڈھالنے پرموجودہ چیف ایگزیکٹوحاجی ملک عدیل کی بہترین منصوبہ بندی پرمبنی کاوشوںکوخراج تحسین پیش کیاہے اورحاجی ملک صلاح الدین مرحوم کے خوابوںکی تعبیرکوعملی شکل دینے میںکوئی کسرباقی نہیںرہنے دی،انہوںنے کہاکہ کوہستان انکلیومیںرہائش پذیرلوگوںکوسوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے پرعلاقہ بھرکے عوام نے انکاشکریہ اداکیاہے،حاجی ممتازاکبرنے کہاکہ کوہستان انکلیوکے مین راستہ کوبراہمہ انٹرچینج کے قریب لے جانے کی خاطرجونئی منصوبہ بندی کی ہے،وہ علاقہ بھرمیںکاروباری سرگرمیوںکوفروغ دینے میںبڑی مددگارثابت ہوگی، انہوں نے مزیدکہاکہ کم سے کم لاگت پرممبران کوجدیدسہولیات کی فراہمی جن میںکشادہ سڑکوںکی تعمیر،اعلی تعلیمی اداروں کاقیام، جہاںعصرحاضرکی جدیدتعلیم،صحت کی سہولیات اوردینی علوم سے نئی نسل کوبہرہ مندکرنے کیلیئے مرکزی جامع مسجد میں کلاسوںکا اجرائ،اوردیگرکاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے معیاری اورجدیدمنصوبہ بندی پرعمل پیراہونا،حاجی ملک عدیل کی مثبت سوچ کاایک روشن اظہارہے۔
چیف ایگزیکٹوملک عدیل نے کوہستان انکلیو کوجدیدخطوط پر استوار کیا،حاجی ممتازاکبر
Jul 11, 2020