عید کی آمد، ٹماٹروں کے نرخوں میں پانچ گنا اضافہ ہو گیا

کلر سیداں(نامہ نگار)عید کی آمد کی خوشی میں ٹماٹروں کے نرخوں میں بھی پانچ گنا اضافہ کر لیا گیا اور حکومتی منہ دیکھتی ہی رہ گئی چند ایام تک یہ ٹماٹر ایک سو روپے میں پانچ کلو دستیاب تھے اب کسی طوفان یا مسلسل بارش سے ٹماٹر کی فصل متاثر بھی نہیں ہوئی مگر اس کے نرخوں میں عید کی آمد کے باعث پانچ گنا زائد اضافہ کر لیا گیا اور کل تک اٹھارہ سے بیس روپے کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر آج ایک سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے اور حکومت ایک بار پھر تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن